آپ، بلاگ اور سوالات
اس ’نئے بلاگ‘ کی عمر اب چند ہفتے ہوچکی۔
کیسا ہے یہ؟
پرورش کیسے کی جائے؟
فارمیٹ کیسا ہے؟
کیا چیزیں آسانی سے مل جاتی ہیں؟
نیا بہتر ہے یا پرانا ہی اچھا تھا؟
کیا/کون پسند ہے اور کیا/کون نہیں؟
کچھ ایسا ہے جو آپ بدلنا چاہتے ہیں؟
مختصر بلاگز اچھے لگتے ہیں یا طویل بلاگز؟
انہیں وقفوں کے ساتھ شائع ہونا چاہئے، دن میں ایک بار یا کئی بار؟
مثلاً : برائیاں سوچیں تو پہلے دو الفاظ کون سے؟
اور خوبیوں میں کون سے؟
تبصرےتبصرہ کریں
Dear Aliya
Asslamo Alikum
main app ka bahot poorana Qari hoon aur humaisha appnay raye ka izhar kia hay, maggar app nay jo format dia hay wo mujhey pasand nahei hai on screen board kay zariay likhnay main bahot dooswarri hoti hay app koi aissa tareeka introduce karain keh Roman likhee hoi tehreer khood bakhood Urdu main likhee jaiy. App ke kuch Bloggers bahot hee " Jhalian" martay hain yeh baymaksad likhtay hain. kahin aisa tho nahi hai ke app agar wo na likhain to un ko Tunkhwa ya salary nahi daitay? Jab likhnay ko kuch na ho to phir likhnay ki kia zaroorat hay, Is tarah kuch bahot hee lamba likhtay hain. Iss per kam kernay ki zaroorat hay app appnay Qareen say bhi kuch likhwa lain shayed is say app ko betar Blogger mil jayein
محترمہ عاليہ صاحبہ بہت شکريہ رائے معلوم کرنے کا۔ بہت عمدہ سلسلہ ہے اور جب سے نئی تبديلياں ہوئی ہيں بلاگ کو چار چاند لگ گئے ہيں۔ ايسے ہي اس کو برقرار رکھيں۔ بلاگز نہ بہت مختصر ہوں نہ بہت طولانی، بس درمياں ميں رہیں۔ ميانہ روی اچھی بات ہے ويسے تو يہ موضوع اور لکھنے والے پر ہے۔
ميں سمجھتا ہوں سب ہی لکھنے والے بہت اچھا لکھ رہے ہيں ۔ اختلاف تو کسی سے بھی کسی کو ہوسکتا ہے وہ کوئی ايسی بات نہيں بس تعميری ہونا چاہئيے۔ ايک بات يہ کہ تبصروں کی تدوين ايسی ہو کہ لکھنے والے کی بات تو واضح ہو تا کہ اس کی بات پہنچ سکے ورنہ آپ کو اختيار تو ہے ہی کہ تبصرہ شائع نہ کريں۔ اس پر ضرور غور کيجيئے گا۔
پرانا ہی اچھا تھا اور دن میں ایک بار شائع ہونا چاہئے۔
Mere khayal mein old wala hi accha tha. Saray blogger bhi accha likhtay hain lekin yeh new format passand nahi hai .Pata hi nahi chalta hai keh kab blog aya or kab gaya ...aur is main kabhi roman main likha huwa a raha hota hai toh kabhi english main ...mere hisab se old wala is se behter tha. Thanks
عاليہ جي آ پ کا يہ بلاگ بہت اچھا لگا۔ صرف اس لئے کہ کچھ ہٹ کر ہے اور ہٹ کر ان معنوں ميں کہ جو کچھ ہم پوچھنا چاہتے ہيں اکثر سمجھ ميں نہيں آتا کہ يہ کس سے پوچھيں۔ آپ کی سب باتوں کے جواب ميں ترتيب وار دينا چاہوں گی۔
نمبر ايک تو يہ کہ بلاگ کی يہ نئی تبديلی مجھے تو اچھی لگی يہ الگ بات ہے کہ ہر نئی چيز کی کچھ مخالفت بھی ہوتی ہے وجہ شايد يہ ہے کہ سمجھنے ميں تھوڑی دقت ہو تی ہے اور ہم لوگ ٹھہرے سہل پسند لوگ ليکن ميں کچھ مشکل پسند بندی ہوں اور مجھے اچھا لگتا ہے مشکل کام کرنا۔ شروع ميں يہ بلاگ کا نیا انداز تھوڑا مشکل لگا تھا ليکن اب تو بہت مزے کا لگ رہا ہے۔ پچھلا بھی ٹھيک ہی تھا اور يہ زيادہ مختلف لگ رہا ہے تو زيادہ اچھا لگ رہا ہے۔ فارميٹ بھی اچھا ہے۔ سب اچھا لکھتے ہيں اور ہر ايک کا اپنا انداز ہوتا ہے جو دوسرے سے بہت مختلف ہوتا ہے اور یہی بات ہے جو ايک کو دوسرے سے ممتاز کر تی ہے۔ مجھے طويل بلاگ پسند ہيں اور دل چاہتا ہے کہ بلاگ روز شائع ہوں۔ ليکن ايسا ممکن نہيں تو زيادہ سے زيادہ دو دن کا وقفہ پسند کروں گی۔ اچھائی يہ ہے کہ ہم دل کی بات آرام سے کہہ سکتے ہيں اور برائی يہ ہے کہ اپ ڈيٹ جلدی کيوں نہيں ہوتا؟ تبصروں کی تعداد کچھ لکھی ہوتی ہے اور تبصر ے کچھ اور ہوتے ہيں ايسا کيوں ہے؟ اور سب سے ضروری بات کہ عاليہ آپ کا شکريہ آپ نے اردو ميں لکھنے کا مشورہ ديا اور اب ميں سوچ رہی ہوں کہ خود سے يہ کيوں نہيں کيا اور اب يقيناُ باقی سب بہن بھائيوں سے بھی درخواست کروں گی کہ وہ بھی اردو ميں لکھنے کی کوشش کريں۔ زيادہ مشکل نہيں پيش آئے گی۔ شکريہ ہم سے مشورے لينے کا۔
اللہ حافظ
دعا گو
شاہدہ اکرم
Naya format hi acha hai sab asani se blogs ek sath mil jate hain or iski parwarish awami hato mai ki jaye , purana format iske mukablay mai bachkana lagta hai ab isliye yehi behter hai , sab se behtareen blogger to Arif Shamim hain or sab bhi achay hain, ziada short bhi na ho or na ziada lenghty blog , timetable hona chaiye bloggers ka haftay mai ek, takay intezar k bad ek blog milay ,rozana ek naya blog , itna sochne k bawajod do lafz burai k nahi aarahe zehen mai or na hi khobio k .
پہلی بات تو يہ ہے کہ اس کا مستقل لنک سائٹ پر کہيں لگايا جائے۔ لنک آگے پيچھے ہوتا رہتا ہے يا کچھ دنوں کے ليئے غائب ہو جاتا ہے جس سے دلچسپی کم ہو جاتی ہے۔
It would be better if you write in urdu and not use hindi words since you are writing in ̳ Urdu.
سب اچھا ہے بس تصويروں کی کمی ہے۔ وسعت صاحب بہت پسند ہيں۔ وہ سب نام نہاد بےباک بلاگرز ناپسند ہيں جو اپنے آپ کو بولڈ، بے باک اور حقيقت پسند ثابت کرنے کے ليے دانستہ يا نادانستہ اپنی ہی قوم کے خلاف زہر اگلتے ہيں۔ ميرے خيال ميں ہر بہترين بلاگ پر bbc forum میں بحث بھی ہونی چاہيئے۔ ہر ہفتے ايک خصوصی بلاگ بی بی سی اردو کے قارئين کا ہونا چاہيئے۔ بلاگ جتنا طويل ہوگا اتنا ہی اچھا ہوگا۔
MERA KHAYAL HAY NEW BLOG KA TAREEKA ACHA HAY LAKIN BLOG KA LIYA NEW WINDOW KI ZAROORRAT NAHI HAY .AUR BLOG THORAY SAY LONG HO NAY CHAHIYA .
This format is really good...we have direct access to all blogs. It should be countinued.
فارمیٹ بالکل ٹھیک ہے مگر پچھلے بلاگز ڈھونڈنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ مختصر بلاگز بہتر ہوتے ہیں۔ مگر ویسے مجھے بی بی سی کے بلاگز کافی اچھے لگتےہیں۔ شاید کچھ وقفے کے بعد شائع کیے جانے چاہیے۔ میں آپ کے بلاگز کو باقاعدگی سے پڑھتا ہوں۔
Over all اچھا ہے۔ مختصر يا طويل ہونا مقصد نہيں بلکہ با معنی ہونا مقصد ہونا چاہيے۔ بلاگز سے دماغ کی اچھی خاصی ورزش ہو جاتی ہے۔
آپ کا بلاگ کا نیا انداز بہت اچھا ہے۔ اس میں کچھ تکنیکی مسائل ہیں۔
کی بورد میں Phonetic کی بورڈ کی آپشن بھی ہونی چاہیے۔ بلاگ قدرے مختصر ہوں تو اچھا ہے کیونکہ بلاگ اور کالم میں کچھ تو فرق ہونا چاہیے۔ حسن مجتبی کے کالم اور بلاگ میں چنداں کچھ فرق نہیں دکھتا۔ جو لوگ اپنا ای میل پبلک کرنا چاہیں تو ان کا ای میل شائع ہونا چا ہیے۔ بلاگز اگر ہفتے میں ایک بار شائع ہوں تو بہتر ہے۔ نئے لکھنے والوں کو بھی موقع فراہم کریں تاکہ کچھ ورائٹی آئے۔ بلاگز اگر خیال افروز ہوں اور ان میں نیا پن ہو اور کچھ اچھوتا موضع ہو (جیسا وسعت کے بلاگز) تو بہت اچھے لگتے ہیں۔ مگر بچپن کی یادیں (جیسا شیما کمال کا وسیم اور اکرم) نہیں ہونے چاہیے کیونکہ اس طرح کے موضوعات پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کسی آٹو بائیوگرافی کا ٹکڑاہے۔
اچھا ہے مگر آپ کا اشاعت کا طريقہ کار پيچيدہ ہے۔ ہونا يہ چاہيے کہ جس تبصرے پر اعتراض يا شکايت موصول ہو اس کی تحقيق کی جائے۔ بالکل ايک جيسے فقروں کی دوبارہ انٹری سسٹم خود نہ کرنے دے۔ بلاگ کاپی کرنے پر online سرزنش ہونی چاہيے۔ مستقل ممبران کو بھی بلاگ شروع کرنے کی سہولت ديں۔ شکريہ۔
اسے جاری رکھنا چاہیے۔
ميرا نام نجيب اللہ مری بلوچ ہے اور ميں کاہان بلوچستا ن کا رہائشی ہوں۔ ميں بی بی سی کا مستقل سامع اور روزانہ نيٹ پر بھی خبروں، تبصروں اور تجزيوں کا مطالعہ کرتا ہوں۔ مجھے آپ (بی بی سی ) کے بلاگ بہت اچھے لگتے ہيں جسے پڑھنے سے ميری معلومات ميں کافی حد تک اضافہ بھی ہوا ہے۔ تھوڑا سا گلہ بی بی سی سے ہے۔ وہ يہ کہ آپ لوگ بلوچستان کے بارے ميں بلاگ نہيں لکھتے۔
بلاگ کا نيا انداز دلپذير اور استعمال ميں آسان ہے۔ اس کی خوبی يہ ہے کہ بہت سا مواد ايک ہی بار سامنے آ جاتا ہے اور بار بار آگے پيچھے جانے کی ضرورت نہيں پڑتی۔
ہميشہ کی طرح ميرا تبصرہ بعد ميں کيوں دیا جاتا ہے؟ نہ يہ شکوہ ہے نہ شکايت، صرف ايک سوال ہے۔ بلاگ اور اس کا ہر انداز مجھے پسند ہے کيونکہ اپنی چيز تو ہرحال ميں اچھی ہی لگتی ہے۔ مثال يہی کافی ہے کہ اپنا بچہ بھلا کسی کو کبھی برا لگا ہے؟ باقی اپنی آرا تو ميں پہلے ہی دے چکی ہوں۔ آپ کے پاس آ تو چکی ہے بس ذرا آتی ليٹ ہے۔
Shima kamal's blogs are the best amongst all of the others , Nasir Jamal, pait ka maroor , Wasim Akram all of them are excellent, in my opinion it will be a good idea to show one's e-mail address along with the comments .Mr Wusat (it is difficult to spell your name) puts life into words and if you have a human inside you, you can't avoid tears in your eyes. Hassan and Naima are good bloggers as well. Have only one suggestion if you can somehow make it easy to type in urdu I find it rather difficult and thats the reason for sending comments in English. Also what does it take to start a blog on your own like if I want to write on something I know it will be difficult for you guys because everything has to go through ̳'s policies and procedures but if it is possible that will be a nice thing, again. Hats off to all of you bloggers ,specially Shima keep on the good work. Thank you very much..
ہاں ميں اپنے پہلے ريمارکس ميں يہ اضافہ کرونگا کہ انگريزی کی تبصرہ نگاری پر بندش کيوں نہ لگائی جائے؟ يا پھر فوجيوں والی رومن کواسٹينڈرڈ قرار دے کر اسی ميں بلاگ اور تبصرے پيش ہوں؟
دنيا کی بہترین سائٹ ہے۔ مجھے بلاگ کا سلسلہ بہت پسند ہے۔ يہ فارميٹ
بھی کافی اچھا ہے ليکن اس سلسے کو تصاوير کے ساتھ مرتب ہونا چاہیے۔ بلاگرز اور واقعات کی تصاوير شامل کی جائيں۔ ایک دن ميں صرف ایک بلاگ شائع ہونا چاہیے اور بلاگ کو زيادہ طويل نہيں ہونا چاہیے۔ مجھے عارف شميم، وسعت، وحيد مرزا، حسن مجتبی اور شيما بہت پسند ہيں۔
فارميٹ اور تمام چيزيں بہت اچھی ہيں مگر ميرے خيال ميں بلاگرز کی تعداد بہت محدود ہيں۔ موضوعات کی بنياد پر سيکشنز بنانے چاہئیں اور ان سيکشنز کے اپنے بلاگرز ہونے چاہئيں۔ موضوعات جيسے سياست، ادب، افغانستان وغيرہ اہم ہيں۔ نئے بلاگرز کو موقع ديں۔
محترمہ عاليہ صاحبہ ميری طرف سے بھيجی گئ تشويش پر اتنی تيزی سے عمل کرنے کا شکريہ ۔۔ تا حال ميرا تبصرہ لاپتہ ہے ۔
خدا حافظ
خير انديش
سيد رضا
Haan blogers ki tadad mahdood nahi honi chahiye waise ye format sabiq se kahin behtar hai
محترمہ عاليہ نازکی صاحبہ ۔ آداب ۔ پچيس تبصرے آۓ ۔ پڑھے اور پھر لاپتہ اب محض تيرہ موجود ہيں شايد اپ ڈيٹ ميں کوئ مسئلہ ہوگا ۔۔
جہاں ميں نے پہلے کچھ تجاويز دی تھيں وہيں ميں ايک اور تجويز گوش گزار کرنا چاہوں گا ۔۔
کيا يہ اچھا نہ ہوگا کہ تمام بلاگ لکھنے والوں کے بلاگز کی فہرست ان کے نام کے ساتھ موجود ہوں يعنی جيسے ميں آپ کا يا شميم عارف صاحب يا مصدق صاحب کے بلاگز پڑھنا چاہتا ہوں تو ميں ان کے نام پر کلک کروں اور ميرے سامنے ان کے بلاگز آجائيں کيونکہ تاريخ وار ميں آپ کو مسلسل ڈھونڈنا پڑتا ہے اور پھر کچھ لوگوں کے پسنديدہ لکھنے والے بھی ہيں وہ انہيں پڑھنا چاہتے ہيں تو يہ بہت آسانی رہے گی ۔۔ کيونکہ پيچھے جا کر ديکھنا سب کو پسند شايد نہ اور ايک اچھا بلاگ نظرانداز ہو سکتا ہے ۔۔
ميں اميد کرتا ہوں کہ آپ اس تجويز کو پسند فرمائيں گی ۔۔
بہت شکريہ ۔
نياز مند
سيد رضا
برطانيہ