| بلاگز | اگلا بلاگ >>

'ویلکم ٹو اسرائیل'

اصناف: ,,

شاہ زیب جیلانی | 2009-11-06 ،16:48

کل رات اُردن سے اسرائیلی سرحد پار کرتے ہوئے امیگریشن کا تجربہ خوب رہا۔ میرے ساتھ برازیل کے لوگوں اور دوسروں کو ایک انٹرویو کے بعد جانے دیا گیا لیکن میرے برطانوی پاسپورٹ پر جائے پیدائش کا مقام اسرائیلوں کی کچھ سمجھ میں نہیں آیا۔ پوچھا 'یہ سکھر کہاں ہے؟، میں نےجواب دیا: پاکستان میں۔

امیگریشن ڈیسک پر بیٹھی لڑکی کی بھنوئیں فوراً اونچی ہوگئیں اور اس نے اپنے برابر بیٹھی ساتھی امیگریشن آفیسر کو معنی خیز انداز میں دیکھتے ہوئے عبرانی زبان میں کچھ بڑبڑایا۔ پھر سوالات کی بوچھاڑ شروع ہوگئی: 'ماں کا نام؟، 'باپ کا نام، 'فلسطینیوں کے ساتھ کوئی تعلق؟ وہ سوال کرتے گئے اور میں سیدھے سیدھے جواب دیتا گیا۔

پھر ایک دوسرے کمرے میں بٹھا دیا گیا کہ ایک اور آفیسر آ کر آپ سے تفصیلی پوچھ گچھ کریں گے۔ کوئی آدھے گھنٹے بعد سویلین کپڑوں میں ایک صاحب نمودار ہوئے اور چھوٹتے ہی کہا: 'سانپوں میں آپ کی کوئی خاص دلچسپی ہے؟ میں کچھ سٹ پٹا سا گیا اور کہا 'جی نہیں تو۔ پوچھا:'پھر بیروت میں آپ نے سانپوں سے بھرا وہ فلیٹ کیسے ڈھونڈ نکالا؟ مجھے پہلے تو حیرانی ہوئی کہ انہیں کچھ ماہ پہلے کی گئی اس سٹوری کا کیسے علم ہوا؟ پھر خیال آیا کہ انٹرنیٹ اور گوگل کا زمانہ ہے، انہوں نے تفتیش سے پہلے نام سے سرچ کر کے دیکھا ہوگا کہ بندہ واقعی بی بی سی کا نمائندہ ہے یا نہیں۔

بہرحال انہوں نے ٹھیک ٹھاک پوچھ گچھ کی لیکن خوشگوار انداز میں۔ اور کوئی تین گھنٹوں کی اس کارروائی اور تلاشیوں کے بعد مجھے بلآخر یہ کہتے ہوئے جانے دیا گیا، 'ویلکم ٹو اسرائیل!'

اب میں یروشلم کے مشرقی حصے میں مسجد اقصیٰ کے برابر میں قریب واقع اپنے ہوٹل پہنچا ہوں۔

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 20:12 2009-11-06 ,آفضل خان :

    لوگ کہتے ہيں پاکستانی بے صبر ہيں ـ ميں کہتا ہوں ہم جيسے صابر دنيا ميں کہيں اور نہيں ۔ تين گھنٹوں والا تفتيش کا تجربہ ميرا بھی ہوا ھے ۔ اس کے باوجود ہم بہت شوق سے اور شکريے کے ساتھ ايرپورٹ سے اپنے ہوٹل کے طرف روانہ ہوتے ہيں ۔

  • 2. 20:47 2009-11-06 ,shafeeq :

    مجھے پہلے ہی پتا تھا . کہ آپ ان کی حمایت میں ہی لکھیں گے . کیوں کہ آپ کا تعلق بھی تو آخر ان کے ایک ادارے سے ہی ہے.

  • 3. 5:17 2009-11-07 ,خالد حمید :

    جناب میری ایک چھوٹی سی درخواست ہے کہ ذرا یہ بھی دیکھئے گا کہ پاکستان میں آپ جس شخص سے بھی اسرائیل کے بارے میں سوال کریں گے وہ نفرت کا اظہار کرتا ہے ، اس صورتحال میں وہاں پاکستان کے بارے میں اسرائیل کے یہودیوں اور عربوں کے کیا تاثرات ہیں۔

  • 4. 5:34 2009-11-07 ,Hasanain Abbas :

    اللہ آپ کو سلامت رکھے۔ ہم آپ کی رپورٹيں دس دس دفعہ پڑھتے ہيں۔ موساد کے بارے ميں تفصيل سے لکھیے گا۔ حزب اللہ کے بارے ميں اسرائيلی عوام کا کيا موقف ؟ے۔ ہم انتظار کريں گے۔

  • 5. 6:25 2009-11-07 ,عبد اللہ :

    دلچسپ مذيد قسطوں کا انتظار رہے گا!

  • 6. 6:40 2009-11-07 , حسن عسکری :

    برادرم شاہ زيب جیلاني-چونکہ وہ لوگ مذہب کے پرچم تلے سب کچھ کر رہے ہيں تو يہ سوال ضرور پوچھيے گا کہ الہامي مذاہب معشرے يا قوميں تو ايثار، صبر، قربانی اور مدافت کی فلاسفی پر يقين رکھتی ہيں جبکہ آپ ہميشہ سخت اور جارہانہ رويہ کيوں رکھتے ہيں ؟

  • 7. 6:59 2009-11-07 ,ahmed syed :

    بھائی شکر ہے کہ انہوں نے آپ کو تین گھنٹوں بعد ویلکم تو کیا۔اگر کوئی اسرائیلی یہودی پاکستان آئے تو اول تو ہم اُسے داخل ہی نہیں ہونے دیں گے اور ہوا تو ثواب کے طور پر اُس کو مار مار کر اُس کے ٹکڑے کر دیں گے جیسا کہ صحافی ڈینئل پرل کے ساتھ کیا۔
    احمد سید

  • 8. 8:13 2009-11-07 ,ساحر خان سواتی :

    يہ تين گھنٹوں کا انتظار کروانا آج کل کے حالات ميں تو کچھ بھی نہيں ہے۔ جو لوگ اسلام کے نام پر غير مسلموں کو تو چھوڑيں مسلمانوں کے ہی خلاف جہاد کر رہے ہوں اور بے گناہوں کو جس سفاکی اور بربريت کے ساتھ قتل کر رہے ہوں تو دنيا کے ہر ملک ميں مسلمانوں کے ساتھ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ يہ سب کچھ ان پڑھ اور جاہل لوگوں کی وجہ سے ہے جو اسلام کو بدنام کرنے ميں دن رات ايک کيے ہوئے ہيں۔

  • 9. 4:12 2009-11-08 ,Husnain Hayder :

    افسوس اسرائیل بھی سچائی کو دباتا ہے اور بی بی سی نے تو حد ہی کر دی ہے۔

  • 10. 13:23 2009-11-09 ,جلال الدین :

    اسلام علیکم إ
    آپ کا اندا ز رپورت بہت زبردست ہے میں اپکے رپورٹ زیادہ تر پڑھتا ہو ں اللہ آپ ہمیشہ کامیاب رکھیں

̳ iD

̳ navigation

̳ © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔