| بلاگز | اگلا بلاگ >>

گجر غیرت مند ہیں

نعیمہ احمد مہجور | 2006-09-12 ،16:42

ہماچل کے بارے میں پھر کبھی بات کروں گی۔ آج پنجاب کے تھپ کور گاؤں کی یہ داستان سنانا چاہتی ہوں۔

گجر کوٹھیوں میں شام ڈھلتے ہی اندھیرا ہوتا ہے۔ بھینسوں یا کتوں کی آوازوں سے ہی یہاں کسی بستی کا احساس ہوتا ہے، ورنہ گجر شام ڈھلے ہی کوٹھیوں کے اندر قید ہوجاتے ہیں۔
مگر آج ایسا نہیں ہوا۔ کوٹھے کے باہر شور ہے، رونا اور ہنگامہ برپا ہے۔
برتن لپائی والے صحن میں پھیلے ہوئے ہیں۔ کسی میں دودھ تو کسی میں بچے ہوئے چاول ہیں
اور کالے توے پر جلی ہوئی مکئی کی روٹیاں پڑی ہیں۔
گجر میاں بیویوں میں شدید تکرار ہو رہی ہے۔ میں نے پہلی بار کسی گجر عورت کو اپنے مرد سے لڑتے دیکھا۔ گجر پتی آگ بگولہ ہو رہا ہے مگر گھر والی کہے جارہی ہے
’چودہ بچے جن کر اب بےکار ہوگئی ہوں۔ دن بھر نشہ کرنے سے تم خراب نہیں ہوئے؟ پردھان کی گھر والی کے ساتھ بیٹھ کر دل بہلاتے ہو، میں نے تیرے بھائی سے بات کی تو میں خراب ہوگئی؟ تم پردھان کی بیوی سے ملنا چھوڑ دے میں آپ کے بھائی کو اندر گھسنے نہیں دوں گی۔‘
گجر پتی نے گھر والی کی بات کیا سنی کہ قابو سے باہر ہوگیا اور اسے مارنے ہی والا تھا کہ گجر مولوی تشریف لائے۔
مجھے دیکھتے ہی انہوں نے گجروں کو اشاروں میں کچھ سمجھایا۔ وہ سب کوٹھے کے اندر چلے گئے اور مولوی نے مجھے مخاطب ہو کر کہا
’آپ ہماری زندگی کے حالات کو کیوں جاننا چاہتی ہیں؟ ہم سیدھے سادھے لوگ ہیں۔ دنیا میں اب تک صرف ہماری عورت قابو میں ہیں۔ ہم اگر اسے قابو میں رکھ کر گھر کی شانتی کو برابر رکھنا چاہتے ہیں ہم کسی کا کچھ نہیں بگاڑ رہیں ہیں۔ مشین میں باتیں بند کرنے سے آپ ہمارا نقصان کر رہی ہو۔ ہماری عورت کو آزادی کی باتیں مت سکھاؤ۔ ہم غریب لوگ ہیں مگر غیرت رکھتے ہیں۔‘
میں گجر مولوی کو کوئی جواب نہیں دے پائی مگر دل میں سوچ رہی ہوں کہ کیا مولوی گجر شوہروں کو قابو میں رکھ کر غیرت کے ترازو کو برابر رکھ سکتا ہے۔

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 23:21 2006-09-12 ,nadia :

    strange..why r u ppls using such cases specifically for gujjers..the main error is not in gujjerism but lack of illiteracy and anyone from any other cast can show same attitude..whether jat or rajput or mughals or any other tribe..depends only on awareness...every man shoud have gherat but it should be meant differently and plz women don't try to compete men..both have roles differently in society..it does not mean that women should have freedom like miss bikini..and talk abusively infront of ppls..even in west we see many women live with addicted men in same situation. the biggest example of this was the scandal of clinton and how silently his wife tolerated all that...was he gujjer?perhaps u are not aware of that gujjers who are educated and live with their values n respect..the brothers of miss bikini can never be gujjer im 100% sure !women should progress with limits as described by islam.

  • 2. 23:33 2006-09-12 ,فدافدا :

    اتنے دور دراز علاقوں ميں عورت کے حقوق کي بات ہوگي تو ہنگامے بھي ہونگے، سازشيں بھی، مقدمے اور پوليس بھی پھولن ديوی کو تلاش کرتی پھرے گي۔ افسوس دنيا کتنی آگے نکل گئی مگر ہمارے لوگ ابھی تک حضرت ادم کے دور ميں با رضا ورغبت جی رہے ہيں۔ ويسے سارے بر صغير ميں گجر قوم کی بڑی شان، تاريخ ميں اونچا نام اور بلند مقام ہے۔ ان کي ايک سے زائد نام کي گجرانوالہ، گجرات، گجر گڑھی بستياں اور شہر ہر ريجن ميں ملتے ہيں۔ گجری زبان کئی ڈائيليکٹس کی پہاڑی گجر بولتے ہيں۔ ليکن ديگر ميدانی علاقوں ميں اباد ہوکر انہوں نے مقامی زبان اور کلچر اپنا کر اپنے اڈاپٹيبل ہونے کا مظاہرہ کيا ہے۔

  • 3. 4:54 2006-09-13 ,محمد روشن گدو , LARKANA PAKISTAN :

    واہ رے گجر تيری غيرت

  • 4. 4:57 2006-09-13 ,Hidayat :

    From Kabul to calcutta, woman is considered as something like property. illiteracy and poverty are two main issues that need attention to bring change in Male' behaviour. We must be aware that male cannot be ignored in such scenario, nore other mean (like using force/criticism on sociaty values/ formation of NGOs, etc) that voilates basic human rights, can solve the problem. Gujjar' case is just one and similar are spread throughout the region.

  • 5. 5:16 2006-09-13 ,چو ہد ر ی :

    گجر گجر ہی ہے

  • 6. 5:23 2006-09-13 ,qasmi :

    keya europe nain orat ko us ka muqam dey dia jo woh asia key liey fikarmand hai? ap pehlay europe main mzloom orat ki madad karain yahan to mzloom ki madad kranay key liey mushra kafi hai

  • 7. 10:16 2006-09-13 ,جاويد اقبال ملک :

    محترمہ نعيمہ صاحبہ
    آپ تو گجروں کی بات کر رہی ہيں ہمارے پنجاب ميں تو حالت يہ ہے کہ خواتين کو کنٹرول کرنے کے نت نئے طريقے نکال لئے جاتے ہيں۔ خواتين کو کھيتی باڑی، يہاں تک کہ ہل جوتنے پر بھی مجبور کيا جاتا ہے اور ايک عورت تين تين مردوں کے برابر کام کرتی ہے۔ ہمارے بعض کمزور مرد تو ان خواتين کو ديکھ کر ہی دم توڑ ديتے ہيں چونکہ ايک خاتون سے تين تين مرد نکلتے ہيں۔ ويسے ايسی خواتين کو بھی صنف نازک ہی کہا جائے گا۔

  • 8. 10:25 2006-09-13 ,AHSAN :

    i am very happy to see it that bbc.com do good job for gugar woman

  • 9. 12:16 2006-09-13 ,شفقت حسين اعوان :

    اگر گجر غيرت مند ہے تو کيا؟

    نعيمہ جی غيرت ذات پات ميں نہیں۔

  • 10. 12:52 2006-09-13 ,SHAFQAT :

    نعمہ جی غيرت ذات ميں نہیں کردار ميں ہوتی ہے۔

  • 11. 13:13 2006-09-13 ,Sanaullah Khan :

    kissi ek zaath may aisa nahee hotaa, har koyi ladies kay saat aisa hee salook kar thaa hai. chahay wo gujar ho, yaa koyi our

  • 12. 13:32 2006-09-13 ,sana khan :

    گجر کيا سب کو غيرت مند ہونا چاہیے ليکن يہ غيرت صرف عورتوں کيلیے ہی کيوں جاگ جاتی ہے؟ يہ سارے مولانا صرف اور صرف عورتوں کی ہی باتيں کيوں کرتے ہيں؟ کيا اپنی چودہ بچوں کی ماں پر گجر شوہر کو بھروسہ نہيں اور اپني کرکٹ ٹيم کے پروڈيوسر پر گجر بيوی کو بھروسہ نہيں ہے؟

̳ iD

̳ navigation

̳ © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔